گرج چمک کیساتھ بارش ،گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)آج اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم بعد دوپہر بالائی/وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، بالائی سندھ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): بلوچستان: کوہلو 30 ، بارکھان ، زیارت 07 ، لورالائی 06 ، ڈی جی خان (فورٹ منرو 10، سٹی 08) ، گلگت بلتستان: بونجی ، ہنزہ ، بگروٹ 03 ، استور01 اور خیبر پختونخواہ: بالاکوٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی،دادو47، شہید بینظیر آباد ،دالبندین44اورنوکنڈی میں 43ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close