بارشیں ختم ، شدید گرمی کیلئے تیار ہو جائیں، محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور (پی این آئی) ملک کے اکثر علاقوں میں جھلسا دینے والے گرمی کا راج ہے۔ لو کے تھپیڑوں نے شہریوں کو بے حال کر دیا۔موسم کا حال بتانے والوں نے شدید گرمی کی لہر آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات نے آج بھی شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 43، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور میں 45 رہے گا۔ سندھ کے مختلف علاقے بھی شدید گرمی کے زیر اثر ہیں۔ نوابشاہ میں پارہ 45 تک رہے گا۔ بلوچستان میں گرمی حدوں کو چھو رہی ہے۔ سبی میں درجہ حرارت 47 تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close