درجہ حرارت 49.5 ڈگری تک پہنچ گیا، گرمی کی شدت سے 134 ہلاک

ٹورنٹو (پی این آئی) کینیڈا کے صوبے وینکور میں گرمی کی شدت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت پہلی بار 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلسل تین روز سے جاری غیرمتوقع شدید گرمی سے کم سے کم 134 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ حبس اور گھٹن سے دم توڑنے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار تھے۔ مغربی کینیڈا میں گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، وینکور کینیڈا کے سردترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا تھا اور مزید کئی روز تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close