اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہےگا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔منگل کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔منگل کے روزکشمیر میں موسم خشک /مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔منگل کے روزگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔منگل کے روزصو بہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دیر، سوات اور چترال میں گرج چمک کےساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔منگل کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔منگل کے روزصوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہے گا۔منگل کے روزصوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم لوئر دیر02، پشاور ائیر پورٹ اورکالام میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی، نوکنڈی ،جیکب آباد، شہید بینظیر آباد،دادو، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور نور پور تھل میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں