اسلام آباد(پی این آئی)ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق رواں ہفتے پری مون سون کی مزید بارشیں متوقع ہیں۔ پاکستان بھر میں چند مقامات پر یا کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔ مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے سے قبل موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ واں ہفتے مغربی ہواؤں کے 3 سے 5 سلسلے متوقع ہیں جن کے سبب چند مقامات پر یا کہیں کہیں کمزور شدّت کے گرد کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ آسمانی بجلی گرنے کیساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی خدشہ ہوگا۔ مغربی ہواؤں کے اگلے سلسلے سے قبل درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں معمول سے انتہائی کم درجہ حرارت جاری رہیں گے۔پنجاب کے زیادہ تر علاقوں، کشمیر، خیبر پختونخواہ، سندھ اور مشرقی اور شمال مشرقی بلوچستان۔گزشتہ رات پاکستان کے شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیرِ اثر چند ایک مقامات پر گرج چمک کے طوفان متاثّر کئے اور ساتھ 50 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکّڑ بھی چلے۔ اس سلسلے کے گزر جانے کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد بروز منگل (کل) مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔ اگلے 7 دنوں میں: خیبر پختونخواہ، پنجاب اور آزاد کشمیر کے تمام علاقوں بشمول ایبٹ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، مظفّرآباد، ڈی جی خان اور ملحقہ اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان رونما ہو سکتے ہیں۔ سب سے زیادہ بارش کے امکانات منگل کی دوپہر یا شام سے بدھ کو صبح سویرے تک اور اسکے بعد دوبارہ جمعرات کی شام کو ہیں۔ کمزور شدّت کے مٹّی کے طوفان بھی آ سکتے ہیں جن میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کے علاوہ کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔اگلے 7 دنوں میں: جنوبی خیبر پختونخواہ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں گرد اور گرج چمک کے طوفان کے کم از کم 2 سے 3 سلسلے اثر انداز کر سکتے ہیں۔ شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں بشمول بارکھان، کوہلو، ژوب، لورالائی، سبّی، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، جعفرآباد، خضدار اور لسبیلہ جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنّوں، بھکّر، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان اور ملحقہ اضلاع میں تیز بارش جبکہ ساتھ شدید ژالہ باری کا امکان ہے۔اس ہی قسم کی صورتحال سندھ میں لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، سکّھر، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، جامشورو، نوابشاہ اور حیدرآباد کے علاقوں میں بھی رونما ہو سکتی ہے۔ حالانکہ وسطی سندھ میں امکانات نسبتاً کم ہیں تاہم گرج چمک کے طوفان وسطی سندھ کے علاقوں میں بھی مٹّی کے طاقتور طوفان کا سبب بن سکتے ہیں۔کیرتھر کے پہاڑی سلسلے سے ملحقہ علاقوں میں باالخصوص ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ رواں ہفتے بھی خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں نہیں آئینگی اور صرف بحیرہ عرب سے نمی والی ہواؤں کی آمد جاری ہوگی، جن کی شدّت میں رواں ہفتے کے وسط تک اضافہ متوقع ہے۔ بحیرہ عرب سے مستقل نمی والی ہواؤں کی آمد کے باعث منگل کی شام سے جمعرات کی رات کے درمیان ملک کے زیادہ تر میدانی علاقوں اور شمالی پہاڑوں میں گرج چمک کے طاقتور طوفان بن سکتے ہیں۔کراچی میں بھی رواں ہفتے کے اختتام پر چند ایک مقامات پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں جن سے ان علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔ ہفتے کے باقی دنوں میں گرج چمک کے طوفان بننے کے خاطر خواہ امکانات نہیں۔ جنوب مغرب کی سمت سے تیز سمندری ہوائیں چلیں گی جن کی سب سے زیادہ شدّت بدھ سے جمعہ کے درمیان متوقع ہے۔ زیادہ تر ابر آلود موسم کیساتھ جنوب مغرب کی سمت سے 25 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں جبکہ 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ متوقع ہیں۔ حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی زیادہ سے زیادہ ہوائیں 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چل سکتی ہیں، جبکہ درجہ حرارت سال کے اس وقت کے حساب سے معمول سے کم رہیں گے۔ پاکستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں کبھی اونچ کبھی نیچ جاری رہیگی، جس کی وجہ یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلوں کی آمد و رفت ہے۔ ملک میں کہیں بھی کوئی گرمی کی لہر متوقع نہیں! جنوبی علاقوں میں ہوا میں نمی معمول کے مطابق جبکہ بالائی علاقوں معمول سے کم رہیگی۔ رواں ہفتے درجہ حرارت بھی معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے۔ابر آلودگی معمول سے کافی زیادہ ہونے کے باعث ملک کے زیادہ تر علاقوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ بلوچستان میں مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔ مغربی اور جنوب مغربی بلوچستان بشمول چاغی، تربت، کیچ اور گوادر کے علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہیگا جبکہ اس دوران پورا ہفتہ شمال کی سمت سے 50 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں دن کے وقت چلیں گی۔ موسم انتہائی خشک رہنے کا امکان ہے۔ البتّہ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں