کہیں کہیں بارشیں اور کہیں شدید گرمی، ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، بالائی اوروسطی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ کہیں کہیں پربارش کا امکان۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔ہفتہ کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش ۔ہفتہ کے روز کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ۔ہفتہ کے روز گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ۔ہفتہ کے روز صوبہ خیبرپختونخوا میںدیر،مالاکنڈ، سوات، کوہستان، بونیر،شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور، مردان ،پشاور،کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اورکرم میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ کہیں کہیں پربارش کا امکان۔ہفتہ کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہے گا۔ تاہم کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی کی توقع۔ہفتہ کے روزصوبہ پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ساہیوال ،سرگودھا، میانوالی ،خوشاب ، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان اورملتان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ کہیں کہیں پر بارش کی توقع۔ہفتہ کے روزصوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ موسی خیل ،بارکھان ، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختو نخوا: چیراٹ 04، پٹن 03،لوئردیر 02، گلگت بلتستان: استور، بگروٹ02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی47، دادو 45،نوابشاہ 44،بہاولنگر،جیکب آباداور تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close