اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم جنوبی مشرقی سندھ، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ہفتہ کے روزاسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ہفتہ کے روزکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔ہفتہ کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔ہفتہ کے روزصوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کوہستان ، سوات اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ کراچی، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، تھر پارکر اور گرد ونواح میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کے روزصوبہ پنجا ب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم مری اور گردوانواح میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ہفتہ کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم قلات اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم سندھ: چھور05، گلگت بلتستان: بابو سر 05، بگروٹ03 ،پنجاب: بھکر02، خیبر پختونخوا: میر کھانی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 46،تربت اور جوہر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں