ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم زیریں سندھ، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج

سندھ،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اورجنوبی پنجاب میں آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ اضلاع میں بھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آج اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر چند مقامات پرآندھی / تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہےتاہم ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،زیریں سندھ ،جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: بالائی دیر 08، کالام 04، مالم جبہ02، میر کھنی 01، سندھ:مٹھی 07، بدین 02، گلگت بلتستان: بگروٹ06 ، بابو سر 05، ہنزہ 04،بونجی 01 اور پنجاب: بھکر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت47 ، سبی44، نوکنڈی اور دالبندین میں41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close