کراچی میں آج آندھی کے ساتھ بارش ہو گی، سندھ کے دیگر شہروں میں بارش کہاں کہاں ہو گی؟ جانیئے

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج آندھی کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں اور کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں