اسلام آباد (پی این آئی) اس سال مون سون میں ملک کے کچھ حصوں میں گذشتہ سالوں کی نسبت بارشیں زیادہ ہوں گی۔ حکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کر دی ہے۔ اس پیشنگوئی کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں مون سون بارشیں معمول کے مطابق جبکہ بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں بارشیں معمول سے زیادہ ہو سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے سسٹم کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلا سپیل 27 جون سے 30 جون کے دوران متوقع ہے اور یہ سلسلہ جولائی سے ستمبر کے دوران جاری رہے گا۔ ملک کے زیادہ تر حصوں میں مون سون بارشیں معمول کے مطابق جبکہ بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں معمول سے قدرے زیادہ ہو سکتی ہیں۔موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کا جبکہ شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پشاور، سوات، کوہاٹ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔ سبی میں درجہ حرارت 49 تک جانے کا امکان ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں