مون سون پاکستان میں تباہی پھیلانے کو تیار محکمہ موسمیات نے پیشگی خبر دار کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے سندھ میں تیز ہوائوں، آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 16 جون سے 19 جون تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے شمال سے چلنے والی مون سون ہوائیں 16جون سے سندھ پراثرانداز ہوسکتی ہیں۔ 16سے17جون کے دوران دادو، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیک آباد، گھوٹکی، حیدرآباد، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھر، بدین اور ٹھٹھہ ضلع میں گردآلود طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 18اور19جون کوگرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ معتدلدرجے کی بارش کا امکان ہے۔تیز ہوائوں اور گردآلود طوفان کے باعث بل بورڈز گرنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو طوفان کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close