یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیش گوئی کردی اور کہا رواں سال بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کاپہلااسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے اور رواں سال بھی معمول سے زیادہ بارشوں کاامکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر نے بتایا کہ مون سون کا آغاز جون کے آخر سے ہوگا، پنجاب کے شمالی علاقوں میں مون سون کی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر کے مطابق ملک میں آنے والے دنوں میں بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close