اسلام آباد (پی این آئی) ملک کے بالائی علاقوں میں گذشتہ رات کی شدید گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد کئی علاقوں میں سرمئی بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ شکر گڑھ،سیالکوٹ،سوات اور آزاد کشمیر سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی جب کہ بارکھان میں موسلادھار بارش سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت پید اہوگئی ، جس سے شہر کا دیہی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں اولے بھی پڑے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقوں صدر، آرام باغ،اورگارڈن میں بھی بوندا باندی ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں