اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب، خیبر پختونخوااور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔ جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ہفتہ / اتوار کے دوران آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث آزاد کشمیر، جہلم ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بعض مقامات پر طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔اتوار کے روز: اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔ تاہم آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش(بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ) کا امکان ہے۔اتوار کے روز: کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع۔اتوار کے روز: گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔اتوار کے روزصوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر کوہاٹ، پشاور، مردان، بنوں،ڈی آئی خان، سیدوشریف، مالم جبہ، بالاکوٹ ، دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔اتوار کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ شہید بینظیر آباد،میر پور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر،خیر پور،سانگھڑ،دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کی توقع ہے۔اتوار کے روزصوبہ پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ، قصور،میانوالی ،سرگودھا، بھکر، لیہ ،فیصل آباد،ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور،ساہیوال،بہاولنگراورٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔اتوار کے روزصوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم ژوب،بارکھان اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا اور بالائی و وسطی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم جبکہ سندھ اور جنوبی و وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: کاکول 58 ، بالاکوٹ 11 ، مالم جبہ 08 ، لوئر دیر 04 ، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 28 ، ائرپورٹ 27) ، گڑھی دوپٹہ 05 ، پنجاب: نارووال 18 ، مری 07 ، سیالکوٹ (سٹی 12 ، ائرپورٹ04) ، گجرات ، گوجرانوالہ 06 ، منگلہ 03 ، سرگودھا ، جہلم 02 اور جوہرآباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی،دالبندین، سبی 48، دادو 47، جیکب آباد ، لاڑکانہ 46 اور شہید بینظیر آبادمیں 45ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں