کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے حالیہ مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں مون سون یکم جولائی سے شروع ہوگا جو پہلے جنوب مشرقی سندھ میں داخل ہوگا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ حالیہ مون سون میں معمول یا زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔۔۔
بڑے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار ہوگیا
کراچی (پی این آئی) کراچی میں ملیر، ماڈل کالونی، گلشن حدید، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، قیوم آباد، سرجانی ٹاؤن، نیا ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی۔ بحیرہ عرب پر مون سون ہواؤں کی اچھی رفتار نے شہر کے موسم کا رنگ ہی بدل دیا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے ہواؤں کی رفتار 36 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں