محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )آج پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا ۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46،سبی، جیکب آباد ،دالبندین، بھکر اور نور پور تھل میں میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close