اتوار کے روز کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اتوار کے روزاسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعض مقامات پر آ ندھی / تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اتوار کے روزکشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔اتوار کے روز گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا ۔اتوار کے روز صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس دوران مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر آ ندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔اتوار کے روزصوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا- تاہم دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی اور میر پور خاص میں شدید گرم رہے گا۔اتوار کے روز صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خطہ پو ٹھو ہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اتوار کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ تربت، چاغی، سبی اور کوہلو میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تا ہم بعد دوپہر لسبیلہ ، خضدار، آواران اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔ تاہم مری 07، راولاکوٹ،ژوب اور بارکھان میں 03 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو،نوکنڈی 46جیکب آباد اوردالبندین میں 45ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں