ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کی پیشن گوئی، گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

لاہور (پی این آئی) ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کی پیشن گوئی، بارشیں برسانے والا ایک نیا سسٹم جون کے وسط میں پنجاب میں داخل ہوگا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر قیامت خیز ہیٹ ویوو کے بعد ملک کے کئی شہروں میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے بعد ملک میں جلد بارشوں کے نئے سسٹم کے داخل ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جون کے وسط میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارشیں برسانے والا ایک نیا سسٹم جون کے وسط میں پنجاب میں داخل ہوگا، جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔رپورٹ میں بارشوں کے سلسلے کے بعد سخت گرمی کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ جون کا اختتام سخت گرمی کے ساتھ ہوگا۔ لاہور شہر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جون کے اختتام تک شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور بارش ہونے سے شہر کا موسم متعدل رہا اور کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تاہم اب جون کے وسط میں بارشوں کا نیا سسٹم صوبے میں داخل ہونے تک لاہور کا درجہ حرارت دوبارہ سے بڑھ جائے گا۔ سخت گرمی کی صورت میں شہریوں کو دن کے وقت نقل و حرکت محدود کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ جون کے ماہ میں ملک کے کئی علاقوں خاص کر میدانی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close