اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بھر کے تمام علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آج لاہور، اسلام آباد میں بارش کا امکان ہےجبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آج پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔ سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور چترال میں بھی بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں سورج سوا نیزے پر ہے۔ آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ نوابشاہ میں درجہ حرارت 46، دادو میں سینتالیس تک جانے کی توقع ہے۔۔۔۔۔
گرج چمک کیساتھ بارشیں، آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی آگئی
اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنو بی اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ،جنوبی پنجاب،خطہ پوٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔بدھ کے روزاسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ جھکڑ /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔بدھ کے روزکشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔بدھ کے روز گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔بدھ کے روز صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس دوران سوات ،مالاکنڈ،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال اور کرم میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔شدید گرمی کے باعث صوبہ کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔بدھ کے روزصوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا- تاہم دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اورشہید بینظیر آباد میں شدید گرم رہے گا۔بدھ کے روز صوبہ پنجاب بھر میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ شدید گرمی کے باعث صوبہ کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔جبکہ خطۂ پوٹھوہار، فیصل آباد، منڈی بہاالدین، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات ،لاہور،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ملتان،ساہیوال،بہاولپور اورڈی جی خان کے اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بدھ کے روزصوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ سبی اور کوہلو میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تا ہم ژوب ،بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی/جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ جبکہ پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور بونجی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش :پنجاب: بہاول نگر 37، اوکاڑہ 18، مری 09، حافظ آباد 14، اسلام آباد (زیرہ پوائنٹ 14، گولڑہ، بوکڑہ 07، ایئر پورٹ 06) ، جھنگ ، قصور، نارووال 09، سرگودھا، فیصل آباد، 08، لاہور (ایئر پورٹ 07، سٹی 06) ، گوجرانوالہ 05، منڈی بہاولدین 04،راولپنڈی (شمس آباد 02، چکلالہ 01)، منگلہ 01، کشمیر :کوٹلی 12، راولاکوٹ 10، گڑھی دوپٹہ 04، مظفر آباد(سٹی02، ایئر پورٹ 01)، گلگت بلتستان: بابو سر 04، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:تربت 49، دادو 47، نو کنڈی اور سکر نڈمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں