آج سہ پہر اوررات کے وقت تیز ہوائوں ، گرج چمک کیساتھ کہاں کہاں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے پکی خبر دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور زیریں اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم منگل کو سہ پہر / رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں منگل کو بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان بھی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ہے۔.دوسری جانب پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع اوکاڑہ میں طوفانِ بادو باراں کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ایک واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے چار خواتین اور چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقے گوگیرہ محلہ طارق آباد میں پیش آیا۔علاوہ ازیں دیوار اور درخت گرنے کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر متاثرہ افراد کی مدد کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں