گرمی سے پریشان حال پاکستانی خوش ہو جائیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور زیریں اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب، خطہ ٔپوٹھوہار،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔پیرکے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دوپہر /شام میں گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔پیرکے روزکشمیرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔پیرکے روز گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔پیرکے روزصوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ پشاور،مردان، کوہاٹ، بنوں،کرک،ٹانک،لکی مروت اور ڈی آئی خان میں شدید گرم رہے گا۔ اس دوران دیر، چترال ، سوات ،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ شدید گرمی کے باعث صوبہ کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔پیرکے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا- تاہم دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجوداڑو، روہڑی، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اورشہید بینظیر آباد میں شدید گرم رہے گا۔پیرکے روز صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع بشمول سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ ، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب ، میانوالی، بھکر، لیہ ، جہلم ، ملتان ،خانیوال، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، بہاولنگر، بہاولپوراور رحیم یار خان میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ شدید گرمی کے باعث صوبہ کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔ جبکہ خطۂ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات ،لاہور، مری اور گردانواح میں شام /رات کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیرکے روزصوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ ، تربت اور مکران میں موسم شدید گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی/جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ تاہم کشمیر :کوٹلی 06، راولاکوٹ 01، پنجاب :مری 03، اسلام آباد(سید پور 03)اور سیالکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی 50، جیکب آباد، دادو، موہنجوداڑو ، لاڑکانہ 48،روہڑی ، پڈعیدن اور شہید بینظیر آبادمیں 47 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں