سخت گرمیوں کے ستائے شہریوں کے لیے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری، بارش کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) سخت گرمیوں کے ستائے لاہوریوں کے لیے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری ہے۔محکمہ موسمیات نے منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کا موسم خشک اور گرم ہو گیا ہے،گزشتہ تین روز سے موسم اپنے تیور دکھا رہا ہے،شدید گرمی سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا ہوا ہے۔ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ رنجم کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جمعرات کے روز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہاہے اور بڑے شہروں میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. محکمہ موسمیات کی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے جبکہ کراچی اور لاہور سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں آج موسم شدید گرم رہا ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوبی وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر خطہ پوٹھوہار اور وسطی خیبر پختونخوا میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور وسطی اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد 50، دادو، سبی 48، شہید بینظیر ا?باد، لاڑکانہ، روہڑی، موہنجو داڑو اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close