اب بارشوں کو بھول جائیں، محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر گرمی کی شدید لہر آنے کی پیشنگوئی کردی ہے جمعرات کے روز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہاہے اور بڑے شہروں میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. محکمہ موسمیات کی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے جبکہ کراچی اور لاہور سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں آج موسم شدید گرم رہا ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے تک بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے بلکہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا.محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع خصوصاجنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ سندھ اورخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے. صوبہ سندھ کے اضلاع دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اورشہید بینظیر آباد(نواب شاہ) میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں آج صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 سینٹی گریڈرہنے کاامکان ہے ، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہے گا.کراچی میں شمال مغربی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم بارش کاکوئی امکان نہیں ہے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 25ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب صرف 15فیصد ہے محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں سبی، کوہلو، لسبیلہ، تربت اور مکران میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close