محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے خطرناک پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اورجنوبی/وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔بدھ کے روزاسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔بدھ کے روز کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔بدھ کے روزگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔بدھ کے روز صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔بدھ کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔بدھ کے روزصوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔جبکہ جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔بدھ کے روزبلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم ۔جبکہ سبی، کوہلو، بارکھان، تربت اور مکران میں موسم شدید گرم رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close