اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور وسطی/ جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کشمیراورگردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔پیر کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔پیرکے روزکشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔پیر کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔پیر کے روزصوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک/ جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم دیر، سوات، بونیر، کوہستان، چترال ،مانسہر ہ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔پیر کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہے گا۔پیر کے روزصوبہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مری اور گرد ونواح میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔پیر کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ۔ تاہم خیبر پختونخوا، پنجاب ،اسلام آباد، وسطی و زیریں سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبر پختونخوا : میر کھا نی 18، بالائی دیر15 ،مالم جبہ 13، کالام08، گڑھی دو پٹہ07، دروش ،سیدو شریف 06 ، ڈی آئی خان ، چترال 04، بالاکوٹ، کاکول،پٹن 03، پنجاب : جوہر آباد، خانپور 11، ساہیوال 08، بہاولپور (سٹی 08، ائیر پورٹ 04)، نورپور تھل 06، راوالپنڈی ( چکلالہ 06، شمس آباد 02)، سرگودھا،نارووال 05، اسلام آباد( زیرو پوائینٹ 04، سید پور، بوکرہ ، ائیر پورٹ 03)، ملتان( سٹی 03، ائیر پورٹ 02)، مری، اوکاڑہ، کوٹ ادو 03، خانیوال 02،قصور01، سندھ : حیدر آباد 05، کشمیر: راولاکوٹ 04، مظفر آباد (ائر پورٹ03،سٹی 01)، بلوچستان : بارکھان 01، گلگت بلتستان : بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں