آئندہ چوبیس گھنٹوں کےد وران ملک کا موسم کیسا رہے گا ،محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکا ن ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےپیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی / ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ۔ تاہم خیبر پختونخوا، پنجاب ،اسلام آباد، وسطی و زیریں سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 46، سبی 45، لسبیلہ اورشہیدبینظیرآبادمیں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر)، خیبر پختونخوا : مالم جبہ 12، بالائی دیر 08، کاکول07، ڈی آئی خان 06، سیدو شریف 02، کالام دروش ، بالاکوٹ 01، بلوچستان : ژوب 07، بارکھان 01، پنجاب : جوہر آباد، خانپور 11، ساہیوال 08، بہاولپور (سٹی 08، ائیر پورٹ 04)، نورپور تھل 06، راوالپنڈی ( چکلالہ 06، شمس آباد 02)، سرگودھا، بھکر 05، اسلام آباد( زیرو پوائینٹ 04، سید پور، بوکرہ ، ائیر پورٹ 03)، ملتان( سٹی 03، ائیر پورٹ 02)، مری، اوکاڑہ، کوٹ ادو 03، خانیوال 02، بلوچستان: ژوب 07، سندھ : حیدر آباد 05،کشمیر: راولاکوٹ 02، مظفر آباد ائیر پورٹ 01، گلگت بلتستان : بگروٹ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close