مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، کہاں کہاں بارش ہو سکتی ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے زیرِ اثر شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی خیبر پختونخواہ میں گرج چمک کے طوفان بن رہے ہیں اور شمال مشرق کی سمت میں بڑھتے ہوۓ شدّت اختیار کر رہے ہیں۔آئندہ 2 گھنٹوں میں ژوب، ڈی آئی خان، ٹانک، چکوال، لیّہ، لورالائی، میانوالی، چکوال، اٹک اور ان سے ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں یا چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ کچھ علاقوں میں بارش سے قبل گرد کے طوفان بھی متاثّر کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close