اسلام آباد(پی این آئی)جمعرات کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکا ن۔جمعرات کے روزاسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا ۔ تاہم شام /رات کے دوران آ ند ھی / تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔جمعرات کے روز کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔جمعرات کے روز گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔جمعرات کے روزصوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم دیر، سوات،کوہستان، چترال ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم ، کو ہاٹ، پشاور،بنوں اوروزیر ستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔جمعرات کے روزصوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔جمعرات کے روز صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم خطۂ پوٹھوہار،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، فیصل آباد،گجرات،منڈی بہاؤالدین، لاہور، میانوالی ،سرگودھا،بھکراورلیہ کے اضلاع میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا امکان۔اس دوران ڈی جی خان، ملتان اوربہاولپور میں بعد دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع۔جمعرات کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اورخشک موسم رہا، تاہم بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،کراچی اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب: منڈی بہاؤ الدین09، راولپنڈی (چکلالہ )02، خیبر پختونخوا :مالم جبہ06، سندھ: کراچی (مسرور07، سرجانی 06، ناظم آباد، صدر01)کشمیر: راولاکوٹ اورکوٹلی میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 46 ،سبی،جیکب آباد اوردادو میں 43ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں