آئندہ چوبیس گھنٹوں کےد وران گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بدھ کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا،خطۂ پو ٹھوہار،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکا ن ہے ۔جمعرات کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکا ن ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم رہا ، تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا ، کشمیر،سندھ اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب: منڈی بہاؤ الدین09، راولپنڈی (چکلالہ )02، خیبر پختونخوا :مالم جبہ 06،کاکول 04، سیدوشریف 02 ، چراٹ 01، سندھ: کراچی (مسرور 07، سرجانی 06، ناظم آباد، صدر01)کشمیر: راولاکوٹ، کوٹلی اورمظفر آبادمیں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:تربت 46 اور لسبیلہ میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں