کراچی (پی این آئی) شہر قائد میں گردو غبار کے طوفان کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز بارش نہیں ہوگی بلکہ چند گھنٹوں میں بادل شہر کے اوپر سے گزر جائیں گے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی کے شمال مشرق میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں اور شمال میں بادل بن رہے ہیں۔ شہر بھر گرمی کی شدت برقرار ہے اور درجہ حراست 40.5 ڈگری ہے جس کی وجہ سے تھنڈر سپیل بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمال میں بننے والے بادل چند گھنٹوں میں شہر سے چلے جائیں گے اور کہیں موسلا دھار بارش نہیں ہوگی۔ شہر میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں