طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود نالوں کی صفائی کا کام مکمل نہ ہو سکا

کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے پیش نظر شہر قائد میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق متوقع طوفانی بارشوں کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری ہونے کے باوجود شہر میں نالوں کی توسیع کی صورتحال میں بہتری نہ آسکی۔ذرائع نے کہا کہ بارشوں سے محمود آباد نالے کے اطراف کے علاقے متاثر ہونیکا خدشہ ہے تاہم اس کے باوجود محمودآباد نالے کی توسیع کا کام تاحال مکمل نہ ہو سکا۔دوسری جانب گجر نالے کی صفائی کا کام بھی شروع نہیں ہو سکاہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close