طوفانی ہوائوں اور بارشوں کی پیشگوئی، جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہائی الرٹ کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)ممکنہ طوفانی ہوائوں اور بارشوں کی پیش گوئی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہائی الرٹ جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق محکمہ ایئر سائیڈ کے منیجر کی جانب سے ہنگامی اقدامات کے لیے سرکلر جاری کیا گیا ہے، جس میں فوری احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے،سرکلر میں کہا گیا ہے کہ فکس ونگ طیاروں اور روٹری ونگ ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگایا جائے، جب کہ کچھ طیاروں کو ہواں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے،سرکلر میں ہلکے آلات کو بھی موسم کی خرابی کے باعث محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ حکام احتیاطی تدابیر اختیار کریں،سی اے اے نے کہا ہے کہ محفوظ ہوائی سفر کے لیے بارشوں کے دوران ایم یو میٹر پارٹی تیار ہوگی، محفوظ سفر کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بارشوں کے دوران مختلف اقسام کے پرندوں کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے، اس لیے ایئر پورٹس کی حدود میں برڈ شوٹرز کی تعیناتی یقینی بنانے اور فیومیگیشن کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close