آج کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) پیر کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان،جنوب مشرقی سندھ اورگلگت بلتستان میں آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ۔ پیرکے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں آ ند ھی / تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر، سوات، چترال ، کو ہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم ، کو ہاٹ، بنوں اوروزیر ستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ۔ تاہم جیکب آباد،حیدرآباد ،مٹھی ،سانگھڑ ،میرپورخاص ،تھرپارکراور بدین میں آندھی/ گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم خطۂ پوٹھوہار،سا ہیوال ،بھکر،لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور اور بہاولنگر کے اضلاع میں چند مقامات پر آ ندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔ تاہم کوہلو،ژوب، بارکھان اور اس کے گردونواح میں آندھی/تیز ہوائیں چلنےکے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ، تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر ، بارکھان ، سبی ، جوہرآباد اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: بارکھان 20 ، سبی 09 ،کشمیر:مظفر آباد(سٹی08،ائرپورٹ06)، خیبرپختونخوا: پاراچنار،کالام 03 ، پنجاب: جوہرآباد اور اوکاڑہ میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور45،تربت،شہیدبینظیرآباداورکراچی میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close