ملک کے مختلف شہروں میں عید پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عید کے دوسرے اور تیسرے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بھی آئندہ 4 سے 5 روزکے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے، اور کہا کہ آ

ئندہ 5 روز تک ان علاقوں میں مغربی ہواؤں کے موجود رہنے کی توقع ہے۔راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور اٹک میں بھی وقفے وقفے سے اتوار تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، مغربی ہواؤں کے باعث لاہور، جھنگ، سیالکوٹ میں بھی بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چکوال، جہلم، گجرات، حافظہ آباد اور فیصل آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بیشتر علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close