تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، پاکستان کے کون سے علاقوں میں آج جل تھل ہو جائے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آج پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع، بالائی سندھ ، زیریں بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکا ن ہے ۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،بالائی سندھ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکا ن ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم پنجاب، کشمیر، خیبرپختو نخوا اور لسبیلہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔
سب سے زیادہ بارش: پنجاب: مری 23 ،لاہور(سٹی 10، ائیر پورٹ 04)،سیالکوٹ (ائیر پورٹ07، سٹی 03)،گجرات 04،قصور02، کشمیر: گڑ ھی دو پٹہ 07، راولا کوٹ02 ، کو ٹلی 01، خیبرپختونخوا: پاراچنار04 ،بلوچستان: لسبیلہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد45، رحیم یار خان ، لاڑکانہ ،روہری ، چھور، سبی ،موہنجوداڑو44، دادو،بہاولنگر،خانیوال، شہید بینظیر آباد ، سکرنڈاور خان پور میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں