محکمہ موسمیات نے آخری روزوں کے موسم کی پیشنگوئی جاری کر دی، کہاں ہو گی گرج چمک اور موسلا دھار بارش اور کہاں موسم گرم اور خشک؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 6 روز کے لیے موسم کی تفصیلی پیشنگوئی جاری کی ہے جس کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جبکہ میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، پیشنگوئی کی تفصیل اس طرح سے ہے۔۔۔
جمعرات 6 مئی: ملک کے بالائی /وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر ٓلود رہنے کے ساتھ جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوااور شمال مغربی بلوچستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع۔
جمعہ 7 مئی: ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ۔
ہفتہ 8 مئی: ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا. تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔
اتوار 9 مئی: ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا. تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
پیر 10 مئی: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا. تاہم کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
منگل 11 مئی: ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا. تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ۔
بدھ 12 مئی: ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا. تاہم خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان، کشمیر اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں