اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے زبردست پیشنگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔۔۔ جس کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔۔۔
آج بروز بدھ 5 مئی : ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر ٓلود رہنے کے ساتھ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مغربی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
جمعرات 6 مئی : ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔
جمعہ 7 مئی : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اورخشک رہے گا. تاہم بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ہفتہ 8 مئی : ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا. تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اتوار 9 مئی: ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا. تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پیر 10 مئی: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا. تاہم کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
منگل 11 مئی: ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا. تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں