آئندہ چند گھنٹو ں میں کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)گرج چمک کے طوفان اس وقت خیبر پختونخواہ اور شمالی پنجاب میں کہیں کہیں بن چکے ہیں۔ گرج چمک کے طوفان اس وقت خیبر پختونخواہ اور شمالی پنجاب میں کہیں کہیں بن چکے ہیں اور شمال یا شمال شمال مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ اگلے چندگھنٹوں میں اٹک، راولپنڈی، اسلام آباد، گجرات، نارووال اور سیالکوٹ کے علاقوں میں گرد کے طوفان اور 65 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔خیبر پختونخواہ میں بھی پشاور سے بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے جبکہ اب سے کچھ دیر میں شانگلہ، سوات، کوہاٹ اور نوشہرہ میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں