روزہ داروں کیلئے بڑی خوشخبری، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج شام بارش کا امکا ن ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ آج شام کو بارش متوقع ہے۔کل ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک جبکہ شام اور رات کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورتیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں فی الحال موسم گرم اورخشک ہے تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی سندھ ، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع اور کشمیر میں آندھی، تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close