اکیسویں روزے کو ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے روزے داروں کو خوشخبری سنا دی‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکا ن ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کےاوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔تاہم بلوچستان کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔بلوچستان : کوئٹہ(سمنگلی 08، سٹی04)،لسبیلہ 05، بارکھان 04،پنجگور 02، دالبندین، قلات، نوکنڈی 01 ،پنجاب :منگلہ 07،بہاولپور (سٹی 04، ا ئر پورٹ 02)، بھکر 03، خان پور 01، خیبر پختونخوا:پاراچنار06،ڈی آئی خان، مالم جبہ 02،سندھ :شہید بینظیر آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد،بہاولنگر 43 ، نورپور تھل ، ڈی آئی خان42 ،مٹھی، بھکر،کوٹ ادو، جیکب آباد،جھنگ، جہلم، جو ہر آباد، ر حیم یار خان اور سا ہیوال میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں