ملک بھر میں بارشیں، موسم ٹھنڈ ہو جائیگا، روزہ داروں کیلئے بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان نے ہفتے کے اختتام کی پیشگوئی کر دی ہے، پاکستان بھر میں گرج چمک کے طوفان بننے کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے سبب پاکستان بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع۔ درجہ حرارت میں رفتہ رفتہ کمی ہوگی۔گوادر سے کراچی اور شمال میں کالام تک چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور ساتھ 60 سے 80 کلومیٹر fفی گھنٹہ کی تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ کل (بروز اتوار) جنوبی پاکستان بشمول بلوچستان کے تمام علاقوں اور سندھ میں گرج چمک کے طوفان بننے کا امکان ہے۔ شمال میں آندھی اور گرج چمک کے طوفان بننے کا عمل زیادہ تر دوپہر اور شام کے اوقات میں ہوگا۔ سب سے طاقتور گرج چمک کے طوفان وسطی اور جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں متوقع ہیں۔ شمالی پنجاب، شمالی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں بننے والے گرج چمک کے طوفانوں کی شدّت نسبتاً کم ہوگی، تاہم اگلے ہفتے کے دوران انکی شدّت میں اضافے کا امکان ہے۔ تیز بارش کا کہیں کوئی امکان نہیں۔ البتّہ ژالہ باری کا خطرہ موجود رہیگا، جس میں شمالی پاکستان کے مغربی علاقے باالخصوص شامل ہیں۔ ہفتے کے اختتام پر جنوب میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی جبکہ شمال میں 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ مگر مجموعی طور پر موسم گرم رہیگا جبکہ سال کے اس وقت کے حساب سے درجہ حرارت یا تو معمول کے مطابق یا معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close