6 مئی تک گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش پاکستان کے کن کن شہروں میں ہو گی؟ کہاں موسم گرم اور خشک رہے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کی ویب سائیٹ پر دی گئی مکمل تفصیل کے مطابق ایک مغربی لہر ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہو رہی ہے جو اگلے 2 سے 3 دن تک جاری رہے گی۔ایک اور مغربی لہر یکم مئی سے ملک میں داخل ہوگی اور یہ 6مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔
یکم مئی۔۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بلوچستان ،بالائی سندھ ، پنجاب، وسطی و زیریں خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن ہے ۔
2 مئی ۔۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اورخشک رہے گا. تاہم بلوچستان،سندھ،خیبر پختونخواہ ، پنجاب،کشمیراور گلگت بلتستان میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔
3 مئی ۔۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اورخشک رہے گا. تاہم بلوچستان،سندھ،خیبر پختونخواہ ، پنجاب،کشمیراور گلگت بلتستان میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔
4 مئی ۔۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اورخشک رہے گا. تاہم شام/رات کے دوران شما لی بلوچستان، خیبر پختونخواہ ،بالائی سندھ، پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔
5 مئی ۔۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اورخشک رہے گا. تاہم شام/رات کے دوران شما لی بلوچستان،بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔
6 مئی ۔۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اورخشک رہے گا. تاہم شام/رات کے دوران شما لی بلوچستان،بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close