معمول سے زیادہ بارشیں، محکمہ موسمیات نے ریکارڈ توڑ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) رواں برس جون سے ستمبر کے دوران پاکستان سمیت جنوب ایشیائی ممالک میں زائد بارشوں کا امکان ہے۔سائوتھ ایشین کلائمیٹ آئوٹ لک فورم (ساسکوف) کا حال ہی میں آن لائن اجلاس ہوا، جس میں رواں برس ہونے والی بارشوں سے متعلق بتایا گیا۔ساسکوف نے اجلاس میں خطے میں بارشوں سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوب ایشیائی ممالک سمیت پاکستان میں اس سال زائد بارشوں کا امکان ہے۔اس متعلق تفصیلی آئوٹ لک مئی کے آخر میں جاری کیا جائے گا۔ رواں برس جون سے ستمبر کے دوران پاکستان سمیت جنوب ایشیائی ممالک میں زائد بارشوں کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close