بارش سے گندم ‘ مکئی اور تمباکو کی تیار فصلوں کو نقصان کا خدشہ

ساہیوال(آئی این پی )ساہیوال اور گردونواح میں تیز ہوائوں ‘گرج چمک کے ساتھ بارش ‘موسم خوشگوار ‘بارش سے گندم ‘مکئی اورتمباکو کی تیار فصلوں کو نقصان کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ساہیوال اور گردونواح میں تیز گرد آلود ہوائوں کا سلسلہ شروع ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی وقفہ وقفہ سے ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں ۔بارش کے بعد گردوغبار ختم ہو گیااوردرخت دھل گئے ۔ بجلی کی بار بار بندش کا سلسلہ جاری رہا ۔ سحری کے وقت بار بار بجلی بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا ۔طبی وزرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد متعدد بیماریاں دم توڑ جائیں گی جبکہ گندم ‘مکئی اور تمباکو کی تیار فصلوں کو بارش سے نقصان ہو نے کا اندیشہ ہے ۔ بارش کے بعد موسم نہایت خوشگو ار رہا اور روزے داروں کو اطمینان رہا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close