چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ اورقرب جوار میں طوفانی و موسلا دھار بارش و ژالہ باری،اولے بھی پڑے،آسمانی بجلی گرنے سے گھر کا سامان جل کر راکھ اور مویشی ہلاک ہوگئے ،بارش کے باعث پھسلن و دیگر واقعات میں چار افراد زخمی ہو گئے،گندم کی فصل کو شدید نقصان،نشیبی علا قے زیر آب آگئے،گلیاں محلے دریا میں تبدیل ،عوام مشکلات کا شکار،تفصیلات کے مطابق چناب نگر و قرب و جوار میں گزشتہ روز سے طوفانی و موسلا دھار بارش ہوئی بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی اور اولے بھی برسے ،جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیاگرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گئی ،بارش کے باعث گندم کی تیار فصل بھی تباہ ہو نے لگی ہے اور کسان پریشان ہو گئے ہیں ،اس کے علا قہ نشیبی علا قے زیر آب آگئے گلیاں محلے تالاب و دریا کا منظر پیش کرنے لگے ہیں جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ،چناب نگر کے نواحی علا قہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک گھر کا سامان جل گیا اور مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ گھر والے محفوظ رہے بارش کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں پھسلن سے مختلف مقامات پر خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ،بارش کے باعث گندم کی فصل جو کٹائی کی جا رہی ہے جو تباہ ہو نے کو ہے زمیندار طبقہ کا فی پریشان نظر آرہا ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں