اسلا م آباد (پی این آئی )ایک مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے اس کی جمعرات تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔آج بروز منگل پنجاب،خیبر پختو نخوا ،کشمیر،گلگت بلتستان ،مشرقی بلوچستان ا ور بالائی سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہو ا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بروز بدھ شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہو ا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم بروز جمعرات بالائی خیبر پختو نخوا،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ سے لے کر بروز سوموار تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں