اسلام آباد(پی این آئی)مغربی ہواو¿ں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ دو روز تک بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔لاہور میں بھی آج گرد آلود ہواوں کے ساتھ بادل برس پڑے۔کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم دلفریب ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہورشہر میں صبح سے ہی بادلوں کا بسیرا تھا۔ سہ پہر کو تین بجے کے بعد گرد آلود ہوائیں چل پڑیں،آندھی کے ساتھ ہی بارش شروع ہو گئی۔کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔موسم میں خوشگوار تبدیلی سے روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے۔محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران شہر میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر کا درجہ حرارت بھی معمول سے 8 ڈگری تک کم رہنے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں سندھ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بارش نے موسم سہانا بنادیا،محکمہ موسمیات نےمزید بارش کی پیشگوئی کردی،کراچی میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تیزہواوں کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنادیا، پنجاب،سندھ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بادل برس پڑے۔سب سے زیادہ بارش نورپورتھل میں 26 ملی میٹرریکارڈ کی گئی، لاہور میں بارش اورہواوں نےموسم ٹھنڈا ٹھار کردیا، قصور، لیہ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، خانپور، بہاولپور، بہاولنگر، جوہر آباد، بھکر، رحیم یار خان میں بھی رم جھم ہوئی،ادھر لاڑکانہ، کندھکوٹ اور دادو میں بھی بارش نے موسم کی رت ہی بدل دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں