گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے ملک کے اکثر شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے آج لاہور ، اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ لاہور ، پشاور ، اسلام آباد اور بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، ایبٹ آباد میں بادل برسنے کا امکان ہے۔سندھ میں سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کی توقع ہے۔ مٹھی، نوابشاہ میں موسم شدید گرم رہے گا۔ درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں