بارشوں کا حالیہ سلسلہ کتنے روز تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے پنجاب، سندھ، بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں میں 22 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے جس کے زیرِ اثر معتدل بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔’’پنجاب‘‘پوٹھوہار میں چکوال، جہلم، اٹک ،راولپنڈی میں اج ہلکی بارش کا امکان جبکہ کل اور پرسوں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. 20 سے 22 اپریل کے دوران مزید بارش کا امکان ہے جس کے دوران گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے.سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، جھنگ ،لیہ،مظفرگڑھ ،جھنگ میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش اور کچھ مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے. 20 اور 21 اپریل کو ان علاقوں میں مزیر بارش کا امکان ہے جس کے دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے. گجرات، سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ،لاہور، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، قصور میں آج اور کل ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ گجرات، سیالکوٹ،منڈی بہاؤ الدین میں 20 اور 21 اپریل کو مزید بارش کا امکان ہے.فیصل آباد، جھنگ، ملتان،ساہیوال ،لودھراں ،ڈی جی خان، بہاولنگر، اوکاڑہ ،ساہیوال،راجن پور،رحیم یار خان میں آج چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. جبکہ 20 اور 21 اپریل کو ان علاقوں میں مزید بارش جس کے دوران ژالہ باری کا امکان بھی ہے. ’’سندھ ‘‘سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، کشمور میں آج اکا دکا مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. 20 اور 21 اپریل کو ان علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. ’’بلوچستان ‘‘کوئٹہ، زیارت، چمن ،مستونگ ،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، لورالائی ،بارکھان ،موسی خیل ،پشین ،کوہلو میں آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. اس دوران سبی، نصیر آباد ،ڈیرہ بگٹی میں اکا دکا مقامات پر بارش کا امکان ہے. 20 اور 21 اپریل کو ان علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے. ’’خیبر پختون خواہ ‘‘مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں 22 اپریل تک بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا. پشاور، مردان ،کوہاٹ ،فاٹا ،ڈی آئی خان ،ٹانک ،بنوں ،لکی مروت، صوابی، چارسدہ میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے. اس دوران چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے.20 اور 21 اپریل کو ان علاقوں میں مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. کشمیر اور گلگت بلتسستان کی تمام وادیوں میں 22 اپریل تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close