اسلام آ باد ،لاہور(آئی این پی ) اسلام آباد اور لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بادلوں اور ہواوں سے درجہ حرارت میں بھی کمی آگئی۔پنجاب میں شورکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، صفدرآباد، ننکانہ صاحب میں تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اورہواں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد میں بھی ابر رحمت برسا۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب کے
مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے ، سندھ میں سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔۔۔۔
خوشخبری، روزے ٹھنڈے ٹھار، کتنے دن بارش کی پیشنگوئی کر دی گئی؟
محکمہ موسمیات نے اگلے چار پانچ روز ے ٹھنڈے ٹھارہونے کی پیشنگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران دوران ملک کےبالائی اوروسطی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوگی۔پیشنگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات پاکستان میں داخل ہوگا جب کہ گندم کی فصل کے حوالے سے کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابقجن علاقوں میں اچھی بارش ہونے کا امکان ہے ان میں لاہور، جہلم ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ بھی شامل ہیں جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں بھی گرج چمک اورآندھی کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق بالائی پنجاب کے علاوہ ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ ،کوئٹہ، ژوب، سبی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی، گرج چمک اور بارش ہوگی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں